Advertisement
Advertisement
Advertisement

متحدہ عرب امارات کے سفیر سے مشیر خزانہ کی ملاقات

Now Reading:

متحدہ عرب امارات کے سفیر سے مشیر خزانہ کی ملاقات
متحدہ عرب امارات کے سفیر

متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سلیم الزابی سے اسلام آباد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی  ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں آئندہ پاک یو اے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی تیاری کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا  جبکہ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے مشیر خزانہ کو اگلے مہینے متحدہ عرب امارات کے ممتاز سرمایہ کاروں کے دورے سے متعلق آگاہ کیا ۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے مشیر خزانہ کو دبئی ایکسپو دوہزار بیس کے بارے میں بھی بتایا جہاں کاروبار اور تجارت کے فروغ کےلئے پاکستان کی شرکت متوقع ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر حفیظ شیخ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے متحدہ عرب امارات کی دلچسپی کو سراہا انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ  تجارت کے فروغ کےلئے تمام ممکنہ تعاون فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے  اس سے قبل  پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی تھی ۔

Advertisement

مشیر خزانہ کی ایرانی سفیر سے ملاقات

ملاقات میں عبد الحفیظ شیخ نے برطانوی حکومت کی طرف سے پاکستان کے لئے سفری ہدایات میں تبدیلی کے فیصلے کو سراہا جبکہ پاکستان کی برآمدات کے حوالے سے بھی بات چیت کی تھی۔

اس موقع پر مشیر خزانہ نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مارکیٹ میں بے جا مداخلت میں کمی اور نجکاری کے عمل کے فروغ سے طویل المیعاد اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے مزید کہا تھا کہ محصولات کی وصولی میں تقریباً16 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی سرمایہ کاری میں بھی کئی گنا اضافہ ہواہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر