شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی کے نویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ماہرین کا نواں اجلاس راولپنڈی میں منعقد کیا گیا۔
اجلاس کی میزبانی کے فرائض پاکستان نے سرانجام دیے جبکہ 8 ممالک کے مندوبین نے بطور مہمان شرکت کی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت، چین، روس سمیت7 مستقل رکن ممالک کےمندوبین نے شرکت کی اور آپسی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں موجود شرکا نے مشترکہ تربیت اور فوجی مشقوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے اجلاس کےکامیاب انعقاد پر پاکستان کی میزبانی کاشکریہ اداکیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
