پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سری لنکن نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کمانڈرسری لنکن نیوی وائس ایڈمرل پیال ڈی سلوا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Chief of the Air Staff of Pakistan Air Force Visits Navy Headquartershttps://t.co/r3YBoiYJyz pic.twitter.com/eDwI5WIrzt
Advertisement— Sri Lanka Air Force (@airforcelk) February 8, 2020
قبل ازیں سری لنکن نیول ہید کوارٹرز پہنچنے پرسری لنکن نیوی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اس سے قبل پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سری لنکن وزیر مملکت برائے دفاع چمل راجاپاکسا سے بھی ملاقات کی تھی ۔
ائیر چیف نے سری لنکا کو دفاع سے متعلقہ شعبوں میں ہر ممکن مدد اور تعاون کی پیش کش کی۔
AdvertisementPakistan Air Force Chief Calls on State Minister Defence.https://t.co/XqsWpy5sbH pic.twitter.com/HYBtMfTACN
— Sri Lanka Air Force (@airforcelk) February 8, 2020
دونوں معزز شخصیات نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
