Advertisement
Advertisement
Advertisement

امن و استحکام کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، وزیرخارجہ

Now Reading:

امن و استحکام کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، وزیرخارجہ
shah mehmood

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے دیرینہ مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطا بق امریکی صدر کے دورہ بھارت سے متعلق بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے میں امن و استحکام کی خواہش ظاہر کی ہے۔

 وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطے میں مثبت کردار ادا کرے اور علاقائی امن واستحکام کے فروغ کےلئے تعاون کرے۔

شاہ محمود قریشی نے  یہ بھی کہا کہ موجودہ بھارتی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو مزید پیچیدہ کردیا ہے، پانچ اگست 2019 کے اقدامات نے کشمیر کی شناخت کو متاثر کیا اور اسے مختلف حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں پچھلے دوسو چھ دنوں  سے محاصرہ ہے اوراس صورتحال میں کس طرح بات چیت ہوسکتی ہے۔

Advertisement

مسئلہ کشمیر پر انتونیو گوتریس کی پیشکش خوش آئند ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے باور کرایا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امن کا شراکت دار ہےجبکہ  پاکستان نے دہشت گردی کو شکست دینے میں جو پیش رفت کی ہے وہ دنیا میں ایک مثال ہے۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو مسلہ کشمیر پر تشویش ہے اور مجھے یقین ہے صدر ٹرمپ دورہ بھارت میں مسئلہ کشمیر پر ضرور بات کریں گے۔

 اس موقع پر  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایک مسئلہ سمجھا جا رہا تھا لیکن آ ج جو خوشگوار تبدیلی آ ئی ہے اس پر میں پوری قوم، افواج پاکستان اور سیاسی قیادت کو مبارکباد دیتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر