چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ روکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے 27 فروری کو ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ اور ڈی آئی جی آپریشنز کو طلب کر لیا۔
عدالت نے سرکاری وکیل کو وزارت داخلہ سے ہدایات لے کہ عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 8 مارچ کو عورت مارچ ہونے جا رہا ہے جس کے لیے خفیہ فنڈنگ کی گئی ہے اور یہ بھی کہ عورت مارچ پی ٹی ایم کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے جو خفیہ ایجنڈے کے تحت کام کر رہا ہے ۔
ایف آئی اے کو عورت مارچ کے خلاف درخواست دی تھی لیکن ایف آئی سے نے کوئی کاروائی نہیں کی گئی جبکہ عورت مارچ کی آڑ میں فحاشی پھیلائی جا رہی ہے ۔
درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال عورت مارچ کے شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر قابل اعتراض جملے درج تھے۔
استدعا میں کہا گیا ہے کہ عدالت قانون پر عملدرآمد کرانے کا حکم دے اور ریاست مخالف ایجنڈے کو بھی روکنے کا حکم بھی دے۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے دائر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
