Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کے علاج کی بہتر سہولتیں چین کے سوا کسی اور ملک میں نہیں، نغمانہ ہاشمی

Now Reading:

کورونا وائرس کے علاج کی بہتر سہولتیں چین کے سوا کسی اور ملک میں نہیں، نغمانہ ہاشمی
نغمانہ ہاشمی

چین میں تعینات پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج کی بہتر سہولتیں چین کے سوا کسی اور ملک میں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں چین میں تعینات پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ کرونا وائرس کی تشخیص اور علاج کے لئے چیک اور علاج معالجے کی سہولیات صرف چین میں موجود ہیں۔

  چین میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے علاج کی سہولتیں نہیں اس لئے بہتری اسی میں ہے کہ ان طلبہ کا یہاں سے انخلاء نہ کیا جائے۔

نغمانہ ہاشمی  نے یہ بھی کہا کہ چین کے شہر ووہان میں ہمارے سفارت خانے کے ساتھ رجسٹرڈ طلبہ کی تعداد 800 ہے اور الحمدللہ یہ طلبہ خئیریت سے ہیں اور کھانے پینےکا بھی اب وہاں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

چین میں تعینات پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ چند طلبہ زیادہ پریشان ہوئے ہیں ان کی وجہ سے پاکستان میں بھی لوگ زیادہ پریشان ہوئے ہیں، جہاں تک ہمارے متاثرہ طلبہ کا معاملہ یے تو چار میں کرونا وائرس کی پازیٹو شناخت ہوئی ہے ان کا علاج جاری ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔

Advertisement

کروناوائرس کی دواقسام ماضی میں بھی دریافت ہوئیں،رپورٹس

نغمانہ ہاشمی کا یہ بھی کہنا تھا کہ یقین دلاتی ہوں کہ چینی حکومت اور پاکستانی سفارت خانہ بھرپور کوشیش کر رہا ہے کہ ہمارے تمام طلبہ کسی بھی مشکل میں نہ ہوں کیونکہ ہم چینی حکومت سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔

چین میں پاکستانی سفیر  نے کہا کہ ہوبئیے اور ووھان اس وقت (کوارٹئین میں) دیگر ملک سے کٹے ہوئے ہیں اور ہمیں وہاں جانے کی اجازت نہیں ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم بیجنگ مین بیٹھ کر ان کا خیال نہیں رکھ رہے ،جس دن ہمیں اجازت ملی ہم وہاں سب سے پہلے اپنے ہچوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

چین میں تعینات پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی  نے مزید کہا کہ پاکستانی طالبعلموں کو فوری طور پر وطن واپس لانے کے مطالبے پر ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر کوئی چیمپئن نہ بنے، چین میں موجود بچوں کی سب سے زیادہ فکر حکومت کو ہے جبکہ آپ سب میرے بچوں کی طرح ہیں اور مجھے ان کی اتنی فکر ہے جتنی اپنےبچوں کی، ہم نے آپ کو اکیلا نہیں چھوڑا نہ چھوڑیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کب ہوگی؟ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر