5 فروری کو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی تیاریاں جاری
5 فروری کو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی تیاریاں حیدرآباد میں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے حیدر آباد کی شاہراہوں پر بلندوبالا سائن بورڈز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ 5 فروری کو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پروگراموں اور ریلیوں کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
اس کے علاوہ کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مذہبی وسماجی تنظیمیں ریلیاں نکالیں گی۔
دوسری جانب شہر کے اہم چوہراہوں اور شاہراہوں پر بل بورڈز پر کشمیر بنے گا پاکستان کے پینافلیکس آویزاں کردیے گئے ہیں۔
کشمیریوں پر بھارتی مظالم اجاگر کرنے کے لئے شاہراہوں پر نصب ڈیجیٹل اسکرینز پر دستاویزی فلمیں چلا دی گئیں۔
واضح رہے کہ اسکولز میں خصوصی پروگرامز اور ٹیبلوز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
