
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے وفد نے ملاقات کی، اس دوران کشمیر صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے وفد سے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پر گفتگو ہوئی
افغانستان میں مفاہمتی عمل اور مقبوضہ کشمیر وایل اوسی کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں بیلجیئم، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، اسپین، سویڈن اور رومانیہ کے سفیر بھی شامل تھے۔
پاک فوج کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے وفد نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
خیال رہے کہ 17 فروری کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News