
راولپنڈی پولیس نے تیرہ سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو 48 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔
تیرہ سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا۔
مقدمہ میں درخواست گزار کی جانب سے واضح کیا گیا کہ بیٹے سے ٹرانسفارمر چوک میں ملزمان دین، یونس اور دو نامعلوم نے بدفعلی کی کوشش کی، ملزمان بیٹے کو دوکان کے تہہ خانہ میں لے گئے۔
بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ بیٹے کی چیخ و پکار سن کر میں تہہ خانہ میں پہنچی تو ملزمان بیٹے سے بوس و کنار کر رہے تھے۔ ملزمان نے میرے ساتھ لڑائی جھگڑا بھی شروع کر دیا، ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر باری باری زیادتی کی اور ڈرایا دھمکایا۔
دوسری جانب روات پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کرتے ہوۓ ملزمان کو گرفتار کیا، ایس ایچ او روات کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائیگا۔
گرفتار ملزمان میں صدام حسین اور سراج شامل ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل پاکستان کےصوبہ پنجاب کےشہر ننکانہ صاحب میں ایک نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیاتھا ۔
تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں 72 سالہ شخص نے 25 سالہ نوجوان کونشہ آورچائےپلا کرمبینہ طورپرزیادتی کانشانہ بنا دیا تھا۔
72 سالہ بوڑھےشخص نےنوجوان لڑکےکوزیادتی کانشانہ بناڈالا
پولیس کے مطابق زیادتی کایہ واقعہ صوبہ پنجاب میں ننکانہ صاحب کے علاقےمنڈی فیض آباد میں پیش آیا۔
جہاں 25 سالہ محنت کش نے درخواست دی ہے کہ 72 سالہ میاں جمیل اصغر نے اسے کام کے لیے گھر بلا یا تھا، ملزم نے اسے نشہ آور چائے پلائی اور بے ہوش ہونے پرمبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News