Advertisement
Advertisement
Advertisement

اورنج لائن پر بھاری سبسڈی دیں یا اسپتال و اسکول چلائیں، عثمان بزدار

Now Reading:

اورنج لائن پر بھاری سبسڈی دیں یا اسپتال و اسکول چلائیں، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اورنج لائن پر بھاری سبسڈی دیں یا اسپتال و اسکول چلائیں۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اورنج لائن ٹرین کے بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کا قرض واپس کرنے کےلیے اربوں روپے سالانہ دینے پڑیں گے۔

 اگر 60 روپےکا ٹکٹ بھی رکھیں تو صرف ٹرین کو چلانے کےلیے 10 ارب روپے سالانہ سبسڈی دینی پڑےگی۔

عثمان بزدار نے سوال اٹھایا کہ کیا ہم اس رقم سے اسپتال و اسکول چلائیں یا یہ سبسڈی دیں؟، کابینہ نے فیصلہ صوبائی اسمبلی بھیجا ہے تاکہ عوامی نمائندوں کافیصلہ آئے۔اورنج لائن پاکستان کی پہلی الیکٹرک ٹرانسپورٹ میٹروٹرین ہے جس کے آزمائشی سفر کا تجربہ کرلیا گیا ہے۔

ٹرین ڈیرہ گوجراں جی ٹی روڈ سے علی ٹاؤن ٹھوکرنیازبیگ تک 27 کلومیٹر کا فاصلہ 27 اسٹیشنوں پر رُکتے ہوئے 45 منٹ میں طے کرے گی۔ اس میں روزانہ کی بنیاد پرساڑھے 3 سے 4 لاکھ لوگ سفر کریں گے۔

اس منصوبے کو دسمبر2017 میں مکمل ہونا تھا لیکن 4 سال ایک ماہ کے عرصے میں مکمل ہوا اور اس پر 264 ارب روپے کی لاگت آئی۔

Advertisement

 خیال رہے کہ  پاکستان اور چین   کے درمیان  مئی  2014 م میں  اورنج  لائن  ٹرین  بنانے کا معاہدہ  ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر