Advertisement
Advertisement
Advertisement

شادی کا جھانسا دے کر دلہن اور اہلِ خانہ فرار، دولہا برات کے ساتھ تھانے پہنچ گیا

Now Reading:

شادی کا جھانسا دے کر دلہن اور اہلِ خانہ فرار، دولہا برات کے ساتھ تھانے پہنچ گیا
شادی

سرگودھا: سیالکوٹی دولہا دلہن بیاہنے سرگودھا پہنچا تو دلہن غائب ہونے پر بارات تھانے پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹی دولہا بارات لیکر سرگودھا کے علاقہ چٹھہ ٹاون پہنچا تو دولہن اپنے اہل خانہ سمیت غائب تھی گھر پر تالے لگے دیکھ کر باراتی پریشان ہو گئے اور فراڈ کرنے والی دولہن کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے سیدھا تھانہ سیٹلائٹ ٹاون پہنچ گئے۔

بارات تھانہ سیٹلائٹ میں دولہن اور اس کی ماں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے درخواست دیدی گئی ہے۔

دلہن کی ماں نے جہیز تیار کرنے کے نام پر آڑھائی لاکھ روپے وصول کیے اور اب رشتہ کرانے والی خاتون بھی اپنا گھر چھوڑ کر غائب ہو گئی اہل محلہ کے مطابق ممتاز بی بی کرایہ پر رہتی تھی اور تین روز سے گھر پر تالے لگے ہوئے ہیں۔

بیٹے کے ارمانوں پر پانی پھرنے پر دولہے کا والد شوکت آہنوں اور سسکیوں میں اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی روداد پولیس کو سناتا رہا۔

Advertisement

دولہے اورباراتیوں نے شادیوں کی آڑ میں فراڈ کرنے والے اس گروہ کے خلاف قانونی کارروائی کرکے ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر