Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کی کوئٹہ دھماکے میں قمیتی جانوں کے ضیاع پر شدید مذمت

Now Reading:

وزیر اعظم کی کوئٹہ دھماکے میں قمیتی جانوں کے ضیاع پر شدید مذمت
کردار

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کوئٹہ دھماکے میں قمیتی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں دھماکے میں جاں بحق افراد کی قمیتی جانوں کے ضیاع  پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت جاری کی ہیں کہ دھماکے میں زخمی افراد کو بہترین طبی اداد فراہم کی جائے۔

دوسری جانب پاکستان کی دیگر اہم سیاسی رہنماوؤں نے بھی کوئٹہ دھماکے پر شدید مذمت کی ہے۔

کوئٹہ میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

Advertisement

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ‏کوئٹہ پریس کلب کے باہر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کے جانی نقصان پر بہت افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے ایک مرتبہ پھر امن و امان کو تہہ و بالا کرنے کی مذموم کوشش کی ہے، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیر سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کی کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہامن سے کھلنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں، واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعا گو ہیں، اللہ کریم زخمیوں کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائیں۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کوئٹہ شارع اقبال پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج اور افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومت ذمہ داریوں کا ادراک کرے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی شہداء کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور لواحقین کو صبر جمیل دے اور قائد حزب اختلاف کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ  بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں‌ ڈسٹرکٹ کورٹ کے قریب دھماکے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی  ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں اور متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

ڈی آئی جی کوئٹہ رازاق چیمہ کی جائے دھماکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ھماکہ عصر کی نماز کے بعد ہوا جس میں ایک جماعت نے حضرت ابو بکر صدیق کی شہادت کی ریلی نکالی تھی، ریلی کے شرکاء کو سیکورٹی دی گئی تھی اور علاقہ بند کیا تھا۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ایک کم عمر کا نوجوان پیدل آیا جسے پولیس نے روکا اور آگے جانے نہیں دیا بجکہ لڑکا آگے جانا چاہتا تھا پولیس نے روکا روکنے پر اُس نے خود کو اُڑا لیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے کے نشانہ ریلی کے شرکاء تھے کیونکہ پولیس کے جوانوں نے جان پر کھیل کر مبعینہ خودکش کو روکنے کی کوشش کی جس پر اُس نے خود کو اُڑا دیا۔

Advertisement

اس موقع پر ان کا کہنا تاھ کہ شہداء کی تعداد 8 ہے جن میں 2 پولیس اور ایک لیویز اہلکار شامل ہیں جبکہ ابتدائی طور پر 15 زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر