Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کبھی کشمیر سے غافل نہیں ہو سکتا، اسپیکر قومی اسمبلی

Now Reading:

پاکستان کبھی کشمیر سے غافل نہیں ہو سکتا، اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور پاکستان کبھی اس سے غافل نہیں ہو سکتا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے آزاد جموں کشمیر  کے صدر سردار مسعود خان کی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صدر آزاد کشمیر نے  پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو علاقائی و عالمی سطح پر اُجاگر پر  اسپیکر قومی اسمبلی کو خراج تحسین پیش کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت کشمیری عوام اور کشمیر میں ہونے والے ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیری عوام کے قتلِ عام کا نوٹس لے

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کاپارلیمان کشمیری عوام کے  حقِ خود ارادیت اور جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتاہے ، قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں  دو دن کی کاروائی یوم یکجہتی کشمیر پر سیر حاصل بحث کے لیے مختص کیا گیا۔

Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے  جبکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں اس لئے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جائے۔

اس موقع پر آزاد جموں کشمیر  کے صدر  نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام پوری طرح مقبوضہ وادی کی عوام کے ساتھ  کھڑی ہے جبکہ کشمیر کی عوام کی منزل پاکستان  ہے اور پاکستان ہی رہے گی۔

آزاد جموں کشمیر  کے صدر نے کہا کہ کشمیری عوام کل بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ ملک کی سالمیت اور بقا کے لیے پوری قوم متحد ہے اور ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے  کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سردار مسعود خان نے یہ بھی کہا کہ  مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر  عالمی پارلیمانوں نے  بھرپور  انداز میں آواز اُٹھائی ہے، موجودہ حکومت نے کشمیر  میں بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی  خلاف ورزیوں کو بھرپور انداز میں عالمی سطح پر اُجاگر کیا ہے۔

آزاد جموں کشمیر  کے صدر سردار مسعود خان  نے مزید کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق مسئلہ  کشمیر حل کرے اور وہاں پر جاری نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت فوری بند کرے جبکہ پاکستان  کی طرف سے  مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور مسئلہ کشمیر کے پُر امن حل کے لیے کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔

ملاقات میں وزیر اعلثی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون، اسپیکر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، اسپیکر گلگت بلتستان فدا حسین نو شاد کے اعلاوہ ڈپٹی اسپیکر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی موجودہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر