Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ ن کا پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ

Now Reading:

مسلم لیگ ن کا پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کی اکنامک ایڈوائزری کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ ن لیگ منگل سے پارلیمنٹ کے گیٹ کے باہر احتجاجی کیمپ لگائے گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چند اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی لوگوں میں تحریک انصاف حکومت کی معاشی کاکردگی اجاگر کرنے کا  بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ منگل سے پارلیمنٹ کے گیٹ کے باہر احتجاجی کیمپ لگائے گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی اکنامک ایڈوائزری کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں کاروباری طبقہ اور تاجروں کے ساتھ سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔

اجلاس میں ٹاک شوز، نیوز کانفرنسز اور میڈیا کے ذریعے حکومت معاشی پالیسیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

Advertisement

عمران خان کو دو ٹیکے لگنے چاہیئے، ترجمان ن لیگ

ذرائع نے بتایا ہے کہ قیادت کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس میں پیر سے احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف قرارداد جمع کرادی ہے۔

کینسر سمیت دیگر امراض کی ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافے نے مریضوں کو مزید پریشان کردیا۔  32 ہزار کےقریب مختلف ادویات میں سے اکثر ایسی ہیں جن کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ ہوتا ہے۔

گردوں کے ڈائیلیسز میں لگنے والے ایک انجیکشن کی قیمت یکدم ساڑھے 8 ہزار سے بڑھاکر  13800 روپے کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ کینسر میں جِلد کے لیے استعمال ہونے والی دوا 110سے بڑھا کر 125روپےجب کہ کینسر کی ایک دوسری دوا کی قیمت 20 ہزار سے بڑھا کر  22500 روپے کردی گئی ہے۔

شوگر کے مریضوں کے لیے ایک قسم کی انسولین کی قیمت2700 سے بڑھا کر ساڑھے 3ہزار اور دوسری قسم کی قیمت 600 سے بڑھا کر 800 روپے کردی گئی ہے۔ادویات میں ایک ہی سالٹ کی دواکی ایک ڈبیہ کی قیمت 25 اور دوسری کی 125روپے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر