
وزیراعظم سے اردگان اسپتال ٹرسٹ کے چیئرمین اور فاونڈنگ چیئرمین کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم عمران خان نے رجب طیب اردگان اسپتال ٹرسٹ کی صحت کے شعبے میں خدمات کو سراہا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے وفد کو حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کرائی جبکہ وفد نے وزیراعظم کو ٹرسٹ کی صحت کے شعبے میں خدمات سے آگاہ کیا اور اس موقع پر وزیراعظم کے پناہ گاہ پروگرام لاہور کے حوالے سے مختلف امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رجب طیب اردگان اسپتال ٹرسٹ سات ہسپتالوں اور دو ریجنل بلڈ سینٹرز میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ گذشتہ سال لاکھوں مریض ٹرسٹ کے مختلف اسپتالوں میں مفت علاج سے مستفید ہوئے جبکہ لاہور کی پناہ گاہوں میں روزانہ کی بنیاد پرہزاروں افراد کو مفت کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹرسٹ کی بے سہارا، غریب اور نادار لوگوں کو پناہ گاہوں میں سہولیات اور کھانے کی فراہمی قابل تحسین ہے۔
اردگان اسپتال ٹرسٹ کے چیئرمین سے ملاقات میں عمران خان نے مزید کہا کہ ٹرسٹ کا انسانی خدمت کا جذبہ معاشرے کے دوسرے طبقات کے لئے قابل تقلید ہے۔
وزیراعظم کا چین کے صدر ژی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ
واخض رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر ژی جن پنگ کو ٹیلی فون کر کے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں چین کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی طرف سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا ۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کرونا وائرسے ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر چین کے صدر کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اس جان لیوا وبا کی روک تھام اور قابو پانے کے لئے چین کی طرف سی کی جانے والی انتھک کوششوں کو سراہا تھا ۔
عمران خان نے کہا تھا کہ کرونا وائرس کے خاتمہ کے لئے کی جانے والی کوششوں میں پاکستان کے عوام اور حکومت چین کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ اس بیماری کی روک تھام کے لئے چین کے بروقت مؤثر اور دور رس اقدامات کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News