
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرسٹ پی ایم اے لانگ کورس کے شرکاء کی عظیم خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کے پہلے لانگ کورس کی پلاٹینیم جوبلی کی تقریب منعقد کی گئی۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ پلاٹینیم جوبلی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوص شرکت کی جبکہ پی ایم اے لانگ کورس کے زندہ موجود ارکان اور فیملیز نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فرسٹ پی ایم اے لانگ کورس نے پاک فوج کو بانی قیادت فراہم کی۔
آرمی چیف سے امریکی انسداد پولیو ٹیم کی ملاقات
جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج نے آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری قائم کیا جہاں ہماری فوجی تاریخ اور سینئرز کے تجربات محفوظ کر رہے ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ماضی کی یہ تاریخ و تجربات افسران کی نئی نسل کے لیئے فائدہ مند ہو گی۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ فرسٹ پی ایم اے لانگ کورس کے افسران نے جنوری 1948 میں ملٹری اکیڈمی جوائن کی اور پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے باسٹھ افسران نے 1950 میں فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر نے بھی پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے ذریعے فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔
واضح رہے اس سے کچھ دیر قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ امریکی انسداد پولیو ٹیم نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سےہوئی۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پاکستان میں صحت عامہ اور انسداد پولیو کے امور پر بات چیت کی گئی تھی۔
اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحت کے شعبے میں امریکی تنظیم کی خدمات کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو پر مکمل طور پر قابو پا لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News