
مانسہرہ میں انسانیت سوز فیصلے میں جرگہ نے سات سالہ معصوم بچی کو اس کے چچا کے جرم کی پاداشت میں ونی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں ایک جرگہ نے سات سالہ معصوم بچی کو ونی قرار دے کر اس کا نکاح مخالف گھرانے کے ایک شخص سے پڑھا دیا۔
مانسہرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جرگہ کے تیرہ ممبران میں سے 4 کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ نکاح نامہ اور نکاح خواں کا رجسٹر بھی قبضے میں لے لیا ۔
متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او عامر خان کا کہناہے کہ معصوم بچی کا نکاح پڑھانے والے مولوی اور دیگر جرگہ ممبران کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہے ہیں ۔
ونی کی جانے والی بچی کے چچا نے کچھ عرصہ قبل ایک خاتون کی تصویر بنائی تھی جس کی پاداش میں جرگہ نے ایک معصوم بچی کو ونی اور دو لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا۔
ونی کی جانے والی لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ جرگہ کے ممبران نے مجھے دھمکی دی کہ اگر میں نے اگر اپنی ایک مزید بچی ونی نہ کی اور دو لاکھ روپے مزید نہ دیےتو وہ میری بیٹی کو قتل کر دیں گے۔
والد نے مزید کہا کہ جرگہ نے یہ بھی دھمکی دی کہ وہ میرے بھائیوں کی بیویوں کو بھی اغوا کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News