Advertisement
Advertisement
Advertisement

رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری قاتلانہ حملے میں جاں بحق

Now Reading:

رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری قاتلانہ حملے میں جاں بحق
شہناز انصاری

پاکستان پیپلز پارٹی  کے ٹکٹ پر منتخب رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری قاتلانہ  حملے میں جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق  نو شہرو فیروز میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں رکن سندھ اسمبلی جاں بحق ہوگئیں۔

صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی تیمور تالپور  نے شہناز انصاری کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

اس سے قبل ایم پی اے شہناز انصاری کو تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کیا  گیا تھا۔

Advertisement

پولیس کے مطابق ایم پی اے شہناز انصاری اپنے بہنوئی کے چالیسویں پر موجود تھی۔ان کے بہنوئی کا اپنے بھائیوں  کے ساتھ ملکیت کا تنازعہ  چل رہا تھا۔

پولیس کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی کے مرحوم بہنوئی ڈاکٹر زاہد کھوکھر کے بھائیوں نے ایم پی اے کو گاؤں آنے سے منع کررکھا تھا۔

ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایم پی اے شہناز انصاری کے جسم میں تین گولیاں لگی  تھیں۔

رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری نے کچھ روز قبل ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز کو خط کے ذریعے مطلع کیا تھا کہ  گذشتہ ماہ 5 جنوری کو ان کے بہنوئی کی طبعی موت کے بعد سے بہنوئی کے بھائی انہیں ،ان کی بیوہ بہن  اور بچوں کو قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

خط میں ایم پی اے نے اپنے بہنوئی کے بھائی اختر علی کھوکر،ان کے بھائیوں  اور بیٹے اختیار کھوکر کا نام لکھا تھا۔

Advertisement

دوسری جانب آئی جی سندھ  کلیم امام نےڈی آئی جی شہید بینظیرآباد سے وقعے کی تفصیلات طلب کر تے ہوئے ملوث ملزمان کے خلاف فی الفور قانونی کاروائی عمل میں  لانے کی ہدایت کردی ہے۔

آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی کو ہدایت کی واقعاتی اور عینی شواہد کی مدد سے تفتیش اور تحقیقات کے عمل کو نتیجہ خیز بنایا جائے اور  ملزمان کی گرفتاری کے  لیے چیکنگ اور ناکہ بندی کو مؤثر بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر