
قومی اسمبلی میں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کی جانب سے بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کرنے والوں کو سر عام پھانسی دینے کی قرارداد پیش کی گئی۔
قرارداد میں موقف اپنایا گیا کہ بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مخالفت کے باوجود قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پریز اشرف نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کا حصہ ہے اور اقوامِ متحدہ کے قوانین کے مطابق سرعام پھانسی نہیں دی جاسکتی۔
راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ سزائیں بڑھانے سے جرائم کم نہیں ہوتے ،ایک اور کیس میں بھی سرعام پھانسی کا فیصلہ آیا تھا اس کا کیا ہوا۔
قومی اسمبلی میں علاقائی زبانوں کو قومی زبانیں قرار دینے کا بل پیش
علی محمد خان نے کہا کہ زیادتی کے مجرمان کے لیے وزیر اعظم سزائے موت چاہتے ہیں، کمیٹی میں بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت کا مطالبہ آیا تو مخالفت کی گئی، قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت کا قانون بنانا چاہتی ہے، اپوزیشن بتائے وہ بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت کے بل کی حمایت کرنے کو تیار ہے یا نہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی اپنی جماعت کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کی مذمت کی ہے۔
فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کہا کہ سرعام پھانسی کے حوالے سے قرارداد کی بھرپور مذمت کرتا ہوں ۔اس طرح کے قوانین تشدد پسندانہ معاشروں میں بنتے ہیں ۔
AdvertisementStrongly condemn this resolution this is just another grave act in line with brutal civilisation practices, societies act in a balanced way barberiaism is not answer to crimes…… this is another expression of extremism pic.twitter.com/ye2abes8Dc
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 7, 2020
وفاقی وزیر نے کہا کہ بربریت سے آپ جرائم کے خلاف نہیں لڑ سکتے ،یہ انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News