Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان: تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان

Now Reading:

بلوچستان: تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان

بلوچستان کی صوبائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا فیصلہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے باعث کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں  کورونا وائرس سے متاثرہ دو مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے،  چند روز قبل ایران سے کراچی واپس آنے والے 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 22 سالہ متاثرہ شخص اور اہلخانہ کونجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے ۔

وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے دو مریضوں کی تشخیص کی ہے ، اور کہا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ یحییٰ جعفری نامی نوجوان روز قبل ہوائی جہاز کے ذریعے ایران سے کراچی پہنچا ہے۔

حفاظتی انتظامات کے تحت متاثرہ شخص کے اہلخانہ کی بھی نگرانی کی جارہی ہے اور انہیں بھی مخصوص وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مبین نےنے کرونا وائرس  کے مریض کے بارے میں کہا ہے کہ چار گھنٹے بعد آنے والے ٹیسٹوں کی روشنی میں حتمی رائے دی جاسکے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر