Advertisement
Advertisement
Advertisement

مایوسی اپوزیشن کا مقدرہے ، گورنر پنجاب

Now Reading:

مایوسی اپوزیشن کا مقدرہے ، گورنر پنجاب
محمد سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت اور اتحادی کہیں نہیں جا رہے مایوسی اپوزیشن کا مقدرہے ۔

 تفصیلا ت کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پر22کروڑ عوام کا متحد ہونا بھارت کیلئے واضح پیغام ہے ۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اور اتحادی ملکی مفادکے تحفظ کیلئے متحد ہیں ۔

چوہدری محمد سرور نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن حکومت کے خاتمے کا ہر روز نیا خواب دیکھ رہی ہے مگر وہ خواب ہی رہیگا ۔

گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا آزاد کشمیر اسمبلی میں خطاب قومی امنگوں کی تر جمانی ہے جبکہ اتحادیوں کے تحفظات دور ہوجائیں گے ملک کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔

Advertisement

کشمیر ہوں میں ‘ شہہ رگ پاکستان کی

یاد رہے کہ 5  فروری، کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ملک بھر سمیت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے، پاکستان میں سب سے پہلے کشمیر سے یکجہتی کا دن 5 فروری کو 1991 سے ہر سال منایا جاتا ہے۔

تاہم کم لوگ ہی یہ جانتے ہیں کہ پاکستان میں اس دن کو منانے کی شروعات کب اور کیسے ہوئی اور کس شخصیت نے سب سے پہلے ریاستی سطح پر اس دن کو منانے کا مطالبہ پیش کیا۔

یوم یکجہتی کشمیر کل اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جائے گا کہ پاکستانی قوم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کے حصول کیلئے کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

اس سال یہ دن ایک ایسے موقع پر منایا جارہا ہے جب بھارت نے گزشتہ سال اگست میں تمام بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلا ف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی اور ا س وقت سے مقبوضہ وادی کی پوری آبادی محاصرے میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر