
کرونا وائرس کے بعد پاکستان سے ماسک کی بیرون ملک ایکسپورٹ بند کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے لاہور ائیر پورٹ پر زینب خواجہ کی ہدایت پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 43 کلو ماسک برامد کر لئے۔
کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے بعد بڑھتی مانگ کے پیش نظر لوگ ماسک بھی اسمگ ل کئے جارہے تھےتاہم کسٹم حکام نے ماسک اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
کسٹمز حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیصل آباد کے رہایشی عزیز اکبر اور ریحان اظہر نامی مسافر تھائی ایئر کی پرواز ٹی جی 346 سے ماسک دو بڑے بیگز میں بھر کر بنکاک لے جا رہے تھے۔
کسٹمز حکام نے کہا کہ دونوں مسافر اے ایس ایف اور اے این ایف کے کاؤنٹرز سے بہ آسانی گزر گئے تھے تاہم کسٹم ویجیلنس عملے نے مسافروں کے سامان کی چیکنگ کے دوران بیگ میں سے فیس ماسک برآمد کر لیے۔
کسٹمز حکام نے مزید کہا کہ کسٹم عملے نے دونوں مسافروں کے سامان سے ماسک برآمد کیے، برآمد شدہ فیس ماسک کسٹم حکام نے قبضے میں لے لیے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے دو مریضوں کی تصدیق
دوسری جانب پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ دو مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے، چند روز قبل ایران سے کراچی واپس آنے والے 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت نے تصدیق کی کہ 22 سالہ متاثرہ شخص اور اہلخانہ کونجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ ایران میں گذشتہ بدھ کو کرونا وائرس کے مریضوں کی پہلی مرتبہ اطلاع سامنے آئی تھی اور تہران کے جنوب میں واقع اہل تشیع کے لیے متبرک شہر قُم میں حکام نے دو ضعیف العمر افراد کی اس وائرس سے موت کی تصدیق کی تھی۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ دسمبر دوہزار انیس میں مشرقی چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووھان سے شروع ہوا تھا۔
اب تک پوری دنیا میں مطابق دنیا میں اسی ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد میں مریض چین میں ہیں ۔ دوسرے نمبر پر ایران اور اٹلی ہیں جہاں سے بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔
اب تک اس وائرس سے دوہزار سات سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یہ وائرس چین کے تیس شہروں کے علاوہ دنیا کے اڑتیس ملکوں رمیں سرایت کرچکا ہے ۔
مبینہ متاثرین کو کراچی کے نجی اسپتال کے آئسو لیشن وارڈ میں رکھا جارہا ہے اور ان کی جانچ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News