Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم تنہا مہنگائی کے خلاف جہاد کر رہے ہیں، اسد عمر

Now Reading:

وزیراعظم تنہا مہنگائی کے خلاف جہاد کر رہے ہیں، اسد عمر
جہاد

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان نے تنہا کرپشن کے خلاف جہاد کیا اور اب وزیر اعظم تنہا مہنگائی کے خلاف جہاد کر رہے ہیں اور وہ ذخیرہ اندوزوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اوور ہیڈ برج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی کے باعث عوام مشکل میں ہیں، تمام مافیا مل کر ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کررہے ہیں اور بہت جلد ان  کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ دیہی علاقوں میں گلیاں پکی نہیں ہیں جبکہ پینے کے پانی اور نکاسی آب کے مسائل موجود ہیں لیکن بہت جلد دیہی علاقوں میں ترقیاتی کام شروع کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے، دیہی علاقوں میں 75 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ، پہلا ٹینڈر 8 فروری کو کھلے گا پھر کام شروع ہو جائے گا اور پہلا ٹینڈر کھلنے کے بعد ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو  گا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ خان پور ڈیم سے ڈھائی کروڑ گیلن پانی چوری ہورہا ہے، ڈھائی کروڑ گیلن پانی کی چوری ہفتوں میں روکی جائے گی، اس پانی پر راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کا حق ہے، غازی بروتھا پراجیکٹ کی منظوری مل گئی ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں غربت کی بڑی وجہ صحت کا ناقص نظام ہے، لوگ قرض لے کر علاج کراتے ہیں، غریب خاندانوں کو صحت کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار سالانہ سہولت دی گئی ہے۔

حکومت کا مقصد پانی کے مسئلے کا حل فراہم کرنا ہے،اسد عمر

اسد عمر نے کہا کہ  این اے 54 میں تین سے چار بنیادی صحت مرکز قائم کرنے جارہے ہیں، دیہی علاقے میں بڑا سرکاری اسپتال بنانے کی بھی منظور مل گئی ہے، 200 بیڈ کا اسپتال تعمیر کیا جائے گا۔

کشمیر کے حوالے سے اپنے بیان میاں اسد عمر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو معلوم ہے کی پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ کشمیری شہداء کو آج بھی پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کیا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر  کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے قوم سے اپیل کی ہے کہ 5 فروری کو سب نے گھروں سے نکلنا ہے، جب تک بھارتی بربریت ختم نہیں ہو جاتی کشمیریوں کی جدوجہد جاری رہے گی جبکہ  کشمیریوں کو ان کا حق ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر