
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے رکن سندھ شہناز انصاری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں شہناز انصاری کے قتل کی خبر سن کر شدید صدمے میں ہوں۔
بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ شہناز انصاری کے قتل کی فوری تحقیقات کرکے ان کے قاتلوں کو فی الفور کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
چیئر مین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ شہناز انصاری ایک بہترین سیاسی کارکن اور پارٹی کا اثاثہ تھیں۔میں غم کی اس گھڑی میں ان کے سوگوار اہل خانہ کے ساتھ ہوں۔
وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے بھی ایم پی اے شہناز انصاری کی قاتلانہ حملے میں ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
سعید غنی نے کہا کہ شہناز انصاری کی پاکستان پیپلزپارٹی اور اپنے علاقے کے لوگوں کے لئے بے پناہ خدمات ہیں – اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری قاتلانہ حملے میں جاں بحق
سعید غنی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور قاتلوں کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے رکن صوبائی اسمبلی شہناز انصاری پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی اور آئی جی سندھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل نو شہرو فیروز میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری جاں بحق ہوگئیں۔
صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی تیمور تالپور نے شہناز انصاری کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔
رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری نے کچھ روز قبل ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز کو خط کے ذریعے مطلع کیا تھا کہ گذشتہ ماہ 5 جنوری کو ان کے بہنوئی کی طبعی موت کے بعد سے بہنوئی کے بھائی انہیں ،ان کی بیوہ بہن اور بچوں کو قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
خط میں ایم پی اے نے اپنے بہنوئی کے بھائی اختر علی کھوکر،ان کے بھائیوں اور بیٹے اختیار کھوکر کا نام لکھا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News