Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشی ترقی کے بعد عوامی ریلیف پہلی ترجیح ہوگی، وزیر اعظم

Now Reading:

معاشی ترقی کے بعد عوامی ریلیف پہلی ترجیح ہوگی، وزیر اعظم
وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت کو استحکام فراہم کرنے کے بعد حکومت کی تمام تر توجہ عوام کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ممبران نے وزیرِ اعظم کو اپنے حلقوں میں عوام کو درپیش مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کی ضرورتوں سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے عوامی ریلیف کے حوالے سے کہا کہ موجودہ حکومت نے نہایت مشکل اور نامساعد  معاشی حالات میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالی اور اب حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لئے انتظامی طور پر ہر ممکنہ اقدام اٹھا رہی ہے

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ طلب و رسد کے حوالےسے جامع منصوبہ بندی پر بھی خصوصی توجہ دی  جا رہی ہےاور مہنگائی پر موثر  طور پر قابو پانے کے لئے یونین کونسل کی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔

Advertisement

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی میں بجلی و گیس کے منصوبوں میں  سیاسی وابستگیوں کو بنیاد بنایا جاتا تھالیکن موجودہ حکومت بجلی اور گیس کے شعبے میں ماضی  کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔

وزیر اعظم سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات

 عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کا بے انتہا صلاحیت موجود ہے اس لئے حکومت سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پوٹینشل کو برؤے کار لایا جائےاور قدرتی حسن  اور ماحولیات کا تحفظ یقینی بنایا جائے جبکہ نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے مواقع اور دیگر معاشی فوائد حاصل کیے جائیں۔

اس موقع پروزیر توانائی عمر ایوب خان، پرنس نواز آلائی، صالح محمد، علی خان جدون اور عظمیٰ ریاض ، ملک محمد عامر ڈوگر بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر