Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم اورنگزیب کا آٹے اورچینی کی ملوں کی تلاشی کا مطالبہ

Now Reading:

مریم اورنگزیب کا آٹے اورچینی کی ملوں کی تلاشی کا مطالبہ
مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی آٹے اور چینی کی ملوں کی تلاشی کا مطالبہ کردیا ہے۔

‎ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک میغام میں آٹے اورچینی کی ملوں کی تلاشی کا مطالبہ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب رواں سال میں  20  لاکھ لوگ بیروزگار ہو چکیں ہیں۔

جہانگیرترین، خسرو بختیار اور ہمایوں اختر کی ملوں میں کتنی چینی ذخیرہ ہے، اب تک نہیں بتایا؟

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ ملک پہ مسلط آٹا ، چینی چور اور مہنگائی مافیا کی سربراہی کر رہے ہیں، عوام کو بتایا جائے جہانگیر ترین نے کیوں اور کتنی چینی برآمد کی؟

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بتایا جائے کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی چینی اور آٹے کی ملوں کی اب تک تلاشی کیوں نہیں ہوئی ؟

ترجمان مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ عمران صاحب عوام کو بتایا جائے کہ  عوام کی روٹی ، چینی اور آٹا چھین کر دوستوں کی جیبیں کیوں بھری جا رہی ہیں؟

Advertisement

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کو بتایا جائے کہ ایک سال میں ۱۳ ہزار ارب کا قرضہ کس کی جیب میں گیا ہے ؟ اور گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کس کی جیب میں جا رہا ہے ؟

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو بتایا جائے کہ دوائیوں کی قیمتوں میں  تاریخی اضافے سے کمایاگیا مال کس کی جیب میں گیا؟ اور ‎آپ کے دوستوں نے آپ کے ساتھ مل کر کتنی چینی باہر بھجوائی، قوم کو کب بتائیں گے ؟

ٹوئٹر کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی سرپرستی میں آپ کے دوستوں نے پابندی کے باوجود چینی اور آٹا درآمد کیوں کیا ؟ اور چینی چور، منافع خور اور ذخیرہ اندوز اپنے دوستوں کے خلاف کب کاروائی کریں گے؟

‎ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک چینی بیچ کر اربوں کمانے والے اب چینی باہر سے منگوا کر پھر تجوریاں بھر رہے ہیں اور عمران صاحب قوم کی جیب پر ڈاکہ کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے سے کیوں ڈر رہے ہیں؟‎

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر