Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی پیک پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، گورنر سندھ

Now Reading:

سی پیک پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، گورنر سندھ
سی پیک

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے  کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق گورنر  سندھ عمران اسماعیل نے  پورٹ قاسم پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا  جہاں چائنیز قونصل جنرل لی بیجن نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔

 اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل  کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پورٹ قاسم پاور پراجیکٹ سی پیک کے تحت بننے والے پراجیکٹس میں سے ایک ہے۔

  گورنر سندھ نے کہا کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ چائنا اور قطر کے اشتراک  اور دو ارب ڈالر کی لاگت سے یہ پاور پراجیکٹ بنایا گیا ۔

عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ کے اس پراجیکٹ سے تیرہ سو میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہےاور یہ پراجیکٹ ملک کی تیرہ فیصد بجلی کی ضروریات کو پورا کر رہا ہے۔

Advertisement

گورنر سندھ عمران اسماعیل  نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کاروبار کے لیے بہترین ماحول فراہم کر رہی ہے  اور ہم پوری دنیا میں سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایاکاری کرنے کی دعوت دے رہے ہیں ۔

گورنر سندھ سے وزیر اعلی سندھ کی ملاقات

  واضح رہے اس سے قبل بھی اسلام آباد میں وزیراعظم ہائوس میں وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ کی ون آن ون ملاقات میں حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو تبدیل کر کے مشتاق مہر کو آئی جی بنانے کا فیصلہ کر لیا تھا ۔

 وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ کی ملاقات میں آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے اور نئے آئی جی کے لئے چند ناموں کی فہرست تیار کرلی گئی جس میں سے مشتاق مہر کا نام سرفہرست کیا گیا تھا ۔

ملاقات میں صوبے کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ  گورنر سندھ نے ایم کیو ایم سے مزاکرات کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا تھا۔

گورنر سندھ نے کہا  تھا کہ ایم کیو ایم سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جبکہ  وزیراعظم اور کابینہ کے فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سے بات  بھی کی ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات میں کہا  تھا کہ اتحادیوں سے کیے وعدے پورے کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر