
صوبائی وزیر قانون وسوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
تفصیلا ت کے مطابق صوبائی وزیر قانون وسوشل ویلفیئر راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا ، جس میں محکمہ سکول ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ،سپیشلائزڈ ہیلتھ، پرائمری ہیلتھ اورہاؤسنگ میں بینائی سے محروم افراد کی کنٹریکٹ پر منتقلی کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں راجہ بشارت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ محکمہ پرائمری ہیلتھ میں 118 میں سے 48 آسامیاں پُر کر لی گئی ہیں جبکہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ میں 180 میں سے 40 آسامیاں پُر کر لی گئی ہیں۔
بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ محکمہ ہاؤسنگ میں 35 میں سے 3،سکول ایجوکیشن میں 60 میں سے 1 ڈیلی ویجر کی بھرتی مکملکرلی ہے جبکہ لوکل گورنمنٹ میں 27 میں سے تاحال کسی آسامی پر بھرتی کا عمل مکمل نہیں ہو سکا۔
اجلاس میں راجہ بشارت نے کہا کہ 16 فروری تک باقی تمام افراد کی بھرتی یقینی بنائی جائے اور اگر بھرتی کے معاملے میں کسی قسم کی قانونی یا دیگر مشکلات آرہی ہیں تو کمیٹی کے نوٹس میں لایا جائے۔
صوبائی وزیر قانون کی زیر صدارت کشمیر کمیٹی پنجاب کا اجلاس
صوبائی وزیر قانون وسوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے اجلاس میں مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔
راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ کے اجلاس میں سیکریٹری و ڈی جی سوشل ویلفیئر اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کی شرکت ہوئے ۔
واضح رہے اس سے قبل بھی صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کشمیر کمیٹی پنجاب کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے پروگراموں اور انکی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا تھا ۔
صوبائی وزیر قانون نے کہا تھا کہ پوری قوم 5 فروری کو کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھر پور طریقے سے اظہار یکجہتی کرے جبکہ پنجاب کے ہر ڈویژن، ضلع اور تحصیل میں بھی مقامی سیاسی رہنماؤں کی قیادت میں اسی طرز پر ریلیاں، سیمینارز، واکس اور دیگر پروگرام منعقد کیے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News