Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے نئی راہیں کھلیں گی، وزیر خارجہ

Now Reading:

پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے نئی راہیں کھلیں گی، وزیر خارجہ
سیاحت کے فروغ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری سے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے نئی راہیں کھلیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی سفیر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ برطانیہ سمیت دنیا کو مسئلہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

مسافروں کو معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسد عمر

Advertisement

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری انتہائی اہم اقدام ہے جس پر برطانوی حکومت کے شکر گزار ہیں کیونکہ کہ اس سے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے نئی راہیں کھلیں گی۔

اس سے قبل برطانیہ اور امریکا نے پاکستان سے متعلق اپنی ٹریول ایڈوائزری تبدیل کی تھی۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ڈاکٹر عائشہ فاروقی نے امریکا کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کیے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی ٹریول ایڈوائزری میں پاکستان میں امن و امان میں کو صورتحال کو بہتر تسلیم کیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا ہے کہ امریکی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی درست سمت میں ایک قدم ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پرجاری کردہ اپنے ایک پیغام میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کودوبارہ اپنے عملے کے لیے فیملی اسٹیشن قراردے دیا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں بہتری کو  مثبت پیشرفت  قرار دے دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر