
بول نیوز پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرنے لیئے سرپرائز ڈے پر خصوصی طور پر “ٹی از فنٹاسٹک ” ٹرانسمیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
پاک فضائیہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 27 فروری کا دن پاک فضائیہ اور پاکستان کیلئے درخشاں باب کی مانند ہے ، اس دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے دو طیاروں کو تباہ کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس دن کو شایان شان طریقےسے منانے کیلئے سی ویو کراچی پر شاندار ایئر شو منعقدکیاجارہاہے، ایئرشو میں جےایف 17تھنڈر اور ایف 16 طیارے شاندار فضائی کرتب دکھائیں گے جبکہ پاک فضائیہ کی ایئروبیٹکس ٹیم شیردل بھی لہو گرمانے والے کرتب دکھائے گی۔
اس سے قبل پاک فضائیہ کی ساحل پر 27 فروری کے حوالےسے فل ڈریس ریہرسل ہوئی ، جس میں پاکستانی لڑاکا طیاروں کی گھن گرج سے فضاگونج اٹھی۔
AdvertisementTEA IS FANTASTIC
پاکستان کی نمبر 1 ٹرانسمیشن دیکھیں
27 فروری جمعرات دوپہر 1 بجے #BOLNews #TeaIsFantastic #abhinandan #TrumpInIndia #TrumpModiElectionStunt #TrumpVisitIndia #TrumpIndiaVisit #TrumpModiMeet #Modi #ModiTrumpCard #SurpriseWasFantastic pic.twitter.com/6A6meEXu3s— BOLNetwork (@BOLNETWORK) February 25, 2020
ریہرسل میں جے ایف 17تھنڈر،ایف 16طیارےاورہیلی کاپٹر نے حصہ لیا جبکہ پاکستان ایئر فورس کے شیردل اسکواڈرن نےپیشہ ورانہ تربیت کاشاندار مظاہرہ کیا۔
27فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، یہ وہ دن ہے جب پاکستان نے بھارت کی نام نہاد بالاکوٹ سٹرائیک کے جواب میں اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر بھارت کو جواب دیا تھا۔
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا آغاز لائن آف کنٹرول کے پار 6 بھارتی فوجی ٹارگٹس کا نشانہ بنانے سے شروع ہوا ، جس پر بھارت کی طرف سے مگ 21، ایس یو 30اور میراج 2000 بھجوائے گئے ۔
جن میں سے 2طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا شکار بنے ، بھارتی مگ 21طیارے کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرا اور اس کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا، جبکہ بھارتی ایس یو 30طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں اس کا پائلٹ بھی مارا گیا۔
27 فروری کو پاک فضائیہ کے پائلٹس نےدو بھارتی طیارے گرائے، جن میں سے ایک طیارہ اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے گرایا جبکہ دوسرا بھارتی طیارہ ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گرایا تھا۔
بھارت نے اس شکست کو چھپانے کیلئے پاک فضائیہ کا ایف 16طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ، جو وہ آج بھی ثابت نہیں کرسکا ، جبکہ امریکہ حکام بھی اس دعوے کی نفی کرچکے ہیں۔
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان نے ابھی نندن کے طیارے کے چاروں میزائل اور ایجکٹ سیٹ دنیا کے سامنے پیش کردیئے ہیں ، طیارے کے میزائل آر73 آرچراورآر77ایڈر کے دو میزائل مکمل اوردرست حالت میں جبکہ 2میزائل طیارہ جلنے کے باعث جزوی حالت میں ملے۔
میزائل ماہرین بھی ان میزائلز کا تجزیہ کرکے ثابت کرچکے ہیں کہ مگ 21 کے چاروں میزائل میں سے کوئی بھی فائر نہیں ہوسکا ، ماہرین کی اس رپورٹ کی روشنی میں ابھی نندن کا پاکستانی طیارہ گرانے کا دعوی جھوٹ ثابت ہوتا ہے ۔
پاکستانی عسکری حکام نے سرپرائز ڈے کے حوالے سے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان امن پسند ریاست ہے تاہم جب بھی جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو جواب میں سرپرائز ہی ملے گا۔
پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران امن کے پیغام کے طور پر ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا اور
جذبہ خیر سگالی کے طور پر ابھی نندن کو رہا کردیا، رہائی سے پہلے ابھی نندن کو چائے بھی پلائی گئی ، چائے سے لطف اندوز ہو کر ابھی نندن کے الفاظ تھے ٹی از فنٹاسٹک ۔
گرفتار بھارتی پائلٹ ونگ کے کمانڈر ابی نندن نے پاک فوج کے ساتھ اچھا سلوک کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے پاکستانی حکام کے ذریعہ انہیں دیئے گئے پاکستانی چائے کی بھی تعریف کی جب وہ ان سے تفتیش کرتے تھے۔ ہندوستانی پائلٹ نے مزید کہا کہ پاکستانیوں نے ان کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا ۔
دوسری جانب پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرانے کوایک سال مکمل ہونے پر ’اللہ و اکبر‘ نغمہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرانے کی مناسبت سے جاری کیا جانے والا نغمہ ’اللہ و اکبر‘ معروف گلوکار شجاع حیدر نے گایا ہے۔
اس نغمے کے حوالے سے پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ یہ نغمہ پاکستانی قوم کے عزم کی داستان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News