مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب آپ قائد اعظم جیسے نہیں ہیں نلکہ جھوٹ کے قائد ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے کوالالمپور میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کہا ہے کہ ملائیشیا جا کر بھی بدقسمت عمران صاحب نے نواز شریف کا صحت اور یوتھ پروگرام پر اپنے نام کی تختی لگائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے وژن پر آپ چلتے تو ملک آج یوں غریب، کمزور اور مہنگا ترین نہ ہوتا اور نہ عوام کی روٹی، کاروبار اور روزگار یوں بند نہ ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے وژن پر آپ چلتے تو اظہار رائے، جمہوریت، سیاسی مخالفین اور پارلیمان کا یوں گلا نہ گھونٹتے۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کو ملائشیاء میں سچ بولنا تھا کہ سولہ ماہ میں آپ نے ملک کو غریب ، مہنگا ترین اور مقروض ترین کر کے لنگر کھول دئیے ہیں۔
انہوں نے تنقیدی لہجے میں کہا کہ عمران صاحب بتاتے کہ سولہ ماہ میں ساٹھ لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ نہیں دئے بلکہ کڑوڑوں خاندانوں کا کاروبار، روزگار اور روٹی چھینی اور بتانے کہ آپ نے ملک میں اپنے آپ کو ، اپنے امیر دوستوں کو اور اپنی حکومت کو قانون سے بالاتر رکھا ہوا ہے۔
عمران صاحب قائداعظم نے زندگی میں کبھی یوٹرن نہیں لیا، آپ تو یوٹرن کا عالمی ریکارڈ بناچکے ہیں
60 لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ دینے کا جھوٹ بولتے ہوئے کچھ تو شرم کرلیتے؟
عمران صاحب آپ کے جھوٹوں نے ملک سے برکت ختم کردی ہے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 4, 2020
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب سچ بولنا تھا آپ نے سولہ ماہ میں کرپشن کا دس سال کا تاریخی ریکارڈ قائم کردیا ہے اور بتایا کہ سولہ ماہ میں عوام سے اپنا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، یو ٹرن لئے اور صرف جھوٹ بولے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ملائیشیا میں سچ بولنا تھا کہ آٹے اور چینی میں دوستوں کو مال کمانے کا موقع دیا تھا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملائیشیاءکے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو ”بی آرٹی پشاور کے تاریخی منصوبے“ کی تفصیل بھجوائیں گے، ملائیشیاءکے عوام کو فارن فنڈنگ کیس میں اربوں کھربوں کی عمران صاحب کی چوریوں کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
مغرب کواسلام اور اسکی تعلیمات سے آگاہ کرنےکی ضرورت ہے
ان کا کہنا تھا کہ عوام جانتی ہے کہ صحت کارڈ اور یوتھ پروگرام پاکستان کی عوام کو نوازشریف کا تحفہ ہے، عمران صاحب قائداعظم نے زندگی میں کبھی یوٹرن نہیں لیا، آپ تو یوٹرن کا عالمی ریکارڈ بناچکے ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران صاحب آپ کے جھوٹوں نے ملک سے برکت ختم کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
