Advertisement
Advertisement
Advertisement

امن برقرار رکھنےکیلئے  ہمیں خود کردار ادا کرنا ہوگا، گورنر پنجاب

Now Reading:

امن برقرار رکھنےکیلئے  ہمیں خود کردار ادا کرنا ہوگا، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب

پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ پاکستان میں امن برقرار رکھنے کے لیے ہمیں خود کردار ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لاہور میں پیر شاہ عنایت قادری کے مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری نے کہا کہ مسلمان بحیثیت قوم متحد ہو جائیں تو کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم ختم ہو جائیں گے۔

چوہدری محمد سرور نے یہ بھی  کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام کا پیغام صوفیائے کرام رحمۃ اللّٰہ علیہ نے پہنچایا، رب کے پیاروں نے ہمیشہ انسانیت اور محبت کا درس دیا۔

چوہدری سرور کا کہنا  تھا  کہ انتہا پسندی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ایسے عناصر کا خاتمہ بھی ضروری ہے جو فرقہ واریت اور نفرت کو فروغ دیتے ہیں۔

Advertisement

اپنے بیان میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان انتہا پسندی کے عفریت سے نکلتا جا رہا ہے، پی ایس ایل کے میچز اس کا واضح ثبوت ہیں۔

گورنر پنجاب سے نیپال کی سفیر کی ملاقات

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گورنر پنجاب کی زیر صدارت سوشل ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں ممبرسوشل کمیٹی سعد نذیر اور دیگر تمام ارکان سوشل ویلفیئر کمیٹی نے شرکت  کی۔

اجلاس   میں پنجاب کی عوام کے مسائل کے حوالے سے بھر پور گفتگو ہوئی اجلا س  کا بنیادی ایجنڈا غریب نوجوان جوڑوں کی شادی کی تقریب کا انعقاد کرنا اور ان کے لئے جہیز کی فراہمی کو ممکن بنانا تھا تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں ۔

دوران  اجلاس  گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا  تھا کہ سوشل ویلفیئر کمیٹی کی مدد سے عام عوام کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر