بے روزگاری سے تنگ اکر ایک اور شخص نے خود سوزی کرلی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بے روزگاری اور گھریلوں ناچاقی سے تنگ اکر ایک اور شخص نے خود کو آگ لگا لی۔
ریسکیوذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون نشان حیدر الفلاح شادی ہال کے قریب گھر میں جھلس کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ جھلسنے کے باعث جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شاہد خان کے نام سے ہوئی جبکہ اس شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں جس کے بعد کوئی کارروائی کی جائے گی۔
مہنگائی نے غریبوں سے زندہ رہنے کا حوصلہ بھی چھین لیا
عباسی شہید اسپتال میں جاں بحق والے شاہد کے بھائی راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی شاہد رکشہ ڈرائیور تھا، گھریلوں ناچاقی سے تنگ اکر خودکشی کی۔
بھائی راشد نے یہ بھی کہا کہ مقروض اور بے روزگاری کی وجہ سے ائے دن گھر میں لڑائی جھگڑے رہتے تھے جس کے باعث آج دوپہر دو بجے اطلاع ملی کے بھائی نے خود کو آگ لگا لی ہے۔
شاہد کے بھائی راشد نے مزید کہا کہ میرا بھائی 30 سے 35 ہزار روپے کا مقروض تھا اور کافی دن سے پریشان تھا ، پولیس نے ابتدائی بیان لیا ہے فی الحال کوئی کاروائی نہیں چاہتے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ابراہیم حیدری کے رہائشی35 سالہ میر حسن سے گزشتہ روز اس کے بچوں نے سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑوں کی فرمائش کی تھی۔
میرحسن اپنے بچوں کو گرم کپڑے تو نہ دلا سکا لیکن بے روزگار باپ نے گھر سے دور جاکر قبرستان کے قریب پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی۔
خودکشی سے پہلے تین ماہ سے بے روزگار میر حسن نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط میں مدد کی اپیل بھی کی، اس کا کہنا تھا کہ میرے اہل خانہ کو گھر اور روزگار فراہم کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News