Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریاست کی بنیادی ذمہ داری شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے، ڈاکٹرعارف علوی

Now Reading:

ریاست کی بنیادی ذمہ داری شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے، ڈاکٹرعارف علوی
ریاست

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے، معاشرہ کے نادار طبقہ کی کفالت ریاست کی اہم ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے المعراج حبیب ٹرسٹ ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے کہا کہ فلاحی کاموں کے حوالہ سے دنیا میں پاکستانی قوم نمایاں مقام رکھتی ہے، پاکستان میں مخیر حضرات دل کھول کر خیرات دیتے ہیں۔

 صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں زلزلہ آنے پر ہر گھر میں بے چینی تھی، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں پہنچایا جبکہ مخیر حضرات کو بھی اس تناظر میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ کوئی شخص بھوکا نہ سوئے اور ہر شخص کو شیلٹر ملے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ  حضور اکرم نے جذبہ اور ایثار کے ذریعے مسلمانوںکو متاثر کیا اور ہمیں حضرت محمد کی سیرت طیبہ سے اس حوالہ سے رہنمائی ملتی ہے،انسانی تاریخ میں اسلامی تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے، صحابہ کرامؓ میں یہی جذبہ کارفرما تھا اور یہی جذبہ ہمارے لئے بھی قابل تقلید ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان میں اس جذبہ اور احساس کی ضرورت ہے، ریاست ایک نظام وضع کرتی ہے جس کے تحت امیر لوگوں سے ٹیکس وصول اور ضرورت مندوں پر خرچ کیا جاتا ہے تاکہ تمام لوگوں کو صحت اور تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کئے جا سکیں۔

Advertisement

ڈاکٹرز اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں اپنے عہد کو یاد رکھیں، صدر مملکت

ڈاکٹر عارف علوی  نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار مغربی معاشرہ نے بے سہارا مہاجرین پر اپنے دروازے بند کر دیئے، پاکستان نے مشکل حالات میں 51 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی اور اس وقت بھی 26 لاکھ افغان مہاجرین میں پاکستان میں موجود ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی تباہی میں وہی ممالک ملوث ہیں جنہوں نے غلط خبروں کا پرچار کیا، تباہ کن ہتھیاروں کے نام پر افغانستان سے لیبیا تک تباہی پھیلائی گئی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ احتیاط علاج سے زیادہ بہتر ہے، کرونا وائرس وبائی بیماری ہے اور حکومت نے کرونا وائرس کے معاملہ پر احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید  کہا کہ مشکل چیلنجز کے باوجود لوگوں کیلئے صحت کی سہولیات، پناہ گاہوں کے حوالہ سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات، فیلڈ مارشل کی شرکت بھی متوقع
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر