Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عوام سے کیے گئے وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

وزیراعظم عوام سے کیے گئے وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی اطلاعات

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریا ت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عوام سے کیے گئے وعدوں سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریا ت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ مافیاز کے گٹھ جوڑ کیخلاف وزیراعظم عمران خان کی جدوجہد آخری مراحل میں داخل ہورہی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاکہ ماضی میں طاقتور لوگوں نے قانون کو اپنے مفاد کیساتھ جوڑا ہوا تھا،گلے سڑے نظام میں اصلاحات کیلئے چیلنجز درپیش ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریا ت نے یہ بھی کہا کہ آٹے کے بعد اب چینی بحران کیلئے کچھ نیٹ ورک متحرک ہیں جبکہ وزیراعظم نے آٹا بحران پر صوبائی حکومتوں کو متحرک کیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانیوالوں کو جوابدہ ہونا ہوگا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ چوروں کو نہیں چھوڑیں گے۔

Advertisement

اخبارات کے ملازمین کا دیرینہ مطالبہ آج پورا ہورہا ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریا ت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا عوام کیساتھ درد اور احسا س کا رشتہ ہےاس لئے وزیراعظم کی اصلاحات پالیسی کو مافیا ناکام بنانے کی کوشش کررہا ہےکیونکہ مافیا جانتا ہے کہ عمران خان کی کامیابی سے ان کی سیاسی دکانیں بند ہوجائیں گی ۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا  تھا  کہ نئے پاکستان میں عوام اور ہائوسنگ و تعمیرات کے شعبہ سے وابستہ کاروباری برادری کا سرمایہ محفوظ ہے ، حکومت کی منصوبوں کے اجراء سے تکمیل تک کے عمل پر گہری نظر ہے

 ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا  تھا کہ ٹیکس کے بغیر کوئی بھی ملک چل نہیں سکتا اور معاشی ترقی کے لئے ٹیکس آکسیجن کا کام کرتے ہیں اوراسٹار مارکیٹنگ نے حکومت کے ساتھ رئیل سیکٹر کو تقویت کے لئے جو اقدامات کئے وہ قابل تعریف ہیں کیونکہ ترقی اور خوشحالی کا بنیادی قدم تعمیراتی شعبہ سے منسلک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
محسن پاکستان: عبدالقدیر خان کو بچھڑے 4 برس بیت گئے
ذہنی صحت انسانی وقار، اُمید اور ترقی کی بنیاد ہے، صدرِ مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر