
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرگودھا ڈویژن کے اجلاس میں کہا ہے کہ ترقی کرنا پسماندہ علاقوں کا حق ہے او ریہ حق انہیں ضرور دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت سرگودھا ڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں سرگودھا، میانوالی، خوشاب اوربھکر کے اراکین ا سمبلی کی سفارشات اور تجاویزپیش کی گئی جبکہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے حلقوں کے مسائل کے بارے میں فرداًفرداً آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے بعض ضلعی ہسپتالوں میں کینسر کے علاج کے لئے خصوصی وارڈ قائم کئے جائیں گے جبکہ بھکر، میانوالی او رخوشاب سمیت پسماندہ اضلاع میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کمی پوری کی جائے گی۔
سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ عوامی ضرورت کے تحت مسجد مکتب سکول دوبارہ کھولنے کا جائزہ لیں گےاور دور دراز علاقوں میں برانچ ڈسپنسریاں بھی قائم کی جائیں گی۔
فیصل آباد ڈویژن کے مسائل مشاورت سے حل کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ بجٹ قوم کی امانت ہے،بچا بچا کر خرچ کریں گے جبکہ سرگودھا ڈویژن میں نئے کالج،سڑکیں، فلائی اوور اور دیگر منصوبے بھی بنائیں گے۔
اس موقع پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ 2002 سے جتنے وزیراعلیٰ دیکھے عثمان بزدار کی وضعداری بے مثال ہے اور ہم آپ کے ساتھ ہیں او ررہیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت فیصل آباد ڈویژن کے اراکین پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا۔
اجلاس میں فیصل آباد ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور اسکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے منصوبوں کے بارے میں تجاویز پیش کی گئی تھی۔
سردار عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصل آباد ڈویژن کے مسائل اراکین کی مشاورت سے حل کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News