اطلاعات ونشریات کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ بھارت وحشیانہ مظالم کے ذریعے بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کی آزادی کی آواز دبانے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور سینیٹر فیصل جاوید کی میرپور آزاد کشمیرآمد،جلسہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیری عوام کے پیدائشی حق خودارادیت کو حقیقت میں بدلنے کےلئے ان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کونے کونے میں صرف یہ آواز گونج رہی ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔
مودی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان پرحملہ آخری غلطی ہوگی
معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم آج میرپور میں اپنے خطاب میں بھارت کے منفی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے اور پورے عزم اور لگن کے ساتھ اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے پر بہادر کشمیری عوام کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔
اس سے قبل یکجہتی کشمیر ریلی سے وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہامودی سن لو! اب غلطی نہ کرنا، پاکستان کے عوام اپنے ملک کو دفاع کرنا جانتے ہیں، مودی نے 5 اگست کو تکبر میں قدم اٹھایا اور سنگین غلطی کی، کشمیریوں کیلئے بڑا اچھا وقت آنے والا ہے۔
عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست سے پہلے دنیا کشمیر کو بھول چکی تھی، پاکستان کے سربراہ بھی کشمیر کا نام نہیں لیتے تھے، مقبوضہ وادی میں 5 اگست کے بعد 80 لاکھ کشمیری مشکل ترین امتحان سے گزر رہے ہیں، سارا پاکستان آج مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ صبر کی صفت پسند ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
