میرپور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے باعث شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آزاد کشمیر کے میں میرپور اور ملحقہ حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ پنجاب میں نارووال، ظفرووال اور اطراف کے علاقے بھی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔
زلزلے کی شدت 5 تھی اور گہرائی 10کلو میٹر تھی، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کھلے مقامات پر آگئے۔
متاثرہ علاقوں میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے اور اپنے پیاروں سے رابطہ قائم کر کے خیریت سے آگاہ کرتے رہے، فوری طور پر زلزلے سے کسی تباہی یا جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
