Advertisement
Advertisement
Advertisement

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نیا پلان مرتب

Now Reading:

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نیا پلان مرتب

پاکستانی حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے پاکستان رقوم بھجوانے کا نیا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے لئے جو پلان مرتب کیا گیا ہے اس میں رقم بھجوانے کے بدلے میں مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئے منصوبہ پر عملدرآمد سے امیگرنٹس کو ہوائی ٹکٹ پر رعایت اور مقررہ حد سے زیادہ سامان کے ساتھ ساتھ 2 موبائل بھی مفت لانے کی اجازت ہوگی۔

اس کے علاوہ امیگرنٹس کے خاندانوں کو یوٹیلیٹی سٹورز سے اشیائے خوردنی کی خریداری پر بھی رعایت دی جائے گی۔

اس منصوبے کا مقصد بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو قانونی ذرائع سے پاکستان رقوم بھجوانے اور حوالہ ہنڈی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

Advertisement

بیورو آف امیگریشن کے سینئر آفیسر کے مطابق امیگرنٹس کیلئے مراعات کا آئیڈیا ترسیلات زر کے حوالے سے قائم کمیٹی نے دیا جس کی سربراہی مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کر رہے ہیں۔

حالیہ میٹنگ میں وزارت سمندر پار پاکستانیز نے بیرون ممالک جانے والے افراد کے نئے بینک اکاؤنٹس کھلوانے میں معاونت پر رضامندی ظاہر کی۔

بیورو آف امیگریشن کو باہر جانیوالے ہر پاکستانی کو نئے بینک اکاؤنٹ کھلوانے میں معاونت کی ہدایت کی گئی تا کہ انہیں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز جاری کیے جا سکیں جس میں مختلف مراعات دی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر