
معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ کل وزیراعظم عمران خان احساس آمدن پروگرام کا اجراء کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ احساس آمدن پروگرام کے مستحقین کی نشاندہی غربت اسکور کارڈ سروے کے ذریعے کی جائےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس احساس آمدن پروگرام چار سالہ پروگرام کا ہدف مستحق گھرانوں کو 200,000 اثاثہ جات مہیا کرنا ہے، مستحقین میں60%خواتین اور 30%نوجوان شامل ہیں اور مجموعی طور پر 1.4ملین افراد اس پروگرام سے مستفید ہونگے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام میں شہری اور یہی علاقوں کے لیے علیحدہ پروگرام ہیں۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ لیہ میں20 یونین کونسل میں 10 ہزار افراد کو پروگرام میں شامل کیا ہے، احساس پروگرام میں شہری اور دیہی علاقوں کے لیے علیحدہ پروگرام ہیں۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف کوئی ا سکینڈل سامنے نہیں آیا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا تھا کہ میڈیا کے کردار کے بغیرحکومت کی کارکردگی کو بہترنہیں کیا جاسکتا، تنخواہ کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر لیاگیا۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے کہنے کا مقصد تھا، ماضی کے حکمرانوں کے برعکس صرف تنخواہ لے رہے ہیں، ماضی میں وزیراعظم کی سیکورٹی پر کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے تھے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی مشکلات پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے ہر آپشن پر غور کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News