Advertisement
Advertisement
Advertisement

واہگہ بارڈر دھماکہ کیس، تین مجرموں کو 5، 5 بار سزائے موت کا حکم

Now Reading:

واہگہ بارڈر دھماکہ کیس، تین مجرموں کو 5، 5 بار سزائے موت کا حکم
واہگہ بارڈر

 لاہور  کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے واہگہ بارڈر دھماکہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے واہگہ بارڈر دھماکہ کیس کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ملزم حسیب اللہ، حسین اللہ اور سعید جان کو سزا سنائی۔ مجرمان کو 5، 5 بار سزائے موت  جبکہ 24 بار عمر قید اور دس دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

عدالت نے مقدمے میں 101 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے تھے۔ ملزم شفیق، غلام حسین اور عظیم کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے واہگہ بارڈر دھماکہ کیس  کے فیصلے کے بعد مجرم حسین اللہ کی سزا کی روبکار سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت کو بھجوا دی۔

Advertisement

مجرم حسین اللہ کو شاہد محمود، ظفر اقبال اور عبدالمعیذ کے قتل میں 3 بار سزائے موت کا حکم سنایا گیا ہے۔عدالت کا مجرم کو تینوں مقتولین کے وارثان کو 10، 10 لاکھ روپے معاوضہ بھی دینے کا حکم دیا ہے۔

روبکار کے مطابق عدالت نے مجرم کو 30 افراد کے اقدام قتل کی دفعات کےتحت جرم ثابت ہونے پر 300 سال قید بامشقت کی سزا بھی سنائی ہے۔مجرم کی ایک سزا ختم ہونے کے بعد دوسری سزا شروع کی جائے گی۔

روبکار میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ سے مجرم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد سزائے موت پر عملدرآمد کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر