Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کو صحت مند بنانے کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، صدرمملکت

Now Reading:

ملک کو صحت مند بنانے کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، صدرمملکت

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں بچوں کی بڑی تعداد غذائی قلت کا شکار ہے اور ہمیں ملک کو صحت مند اورخوشحال بنانے کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

تفصیلا ت کے مطابق اسلام  آباد میں غذائیت سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بچوں کی نشو ونما پاکستان کا ایک بڑا مسئلہ ہے اوروزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے خطاب میں اس حوالے سے قوم کو آگاہی دی ہے۔

  اپنے بیان میں صدرمملکت نے کہا کہ قوموں کی تعمیر میں مثبت سوچ ، منصوبہ بندی اور وسائل کا درست استعمال ضروری ہے جبکہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے جامع پالیسی سازی کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ غذایت کے مسائل سے نمٹنے کےلئے غذایت سے متعلق طریقہ کار وضع کرنے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

قوموں کی تعمیر و ترقی میں اسکاؤٹس اہم کردار ادا کرتے ہیں : صدرمملکت

Advertisement

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ  غذائیت کی کمی ہر طبقے میں موجود ہے کیونکہ کھانے پینے کی اشیا کی اقسام انتہائی محدود ہیں، ہمیں اپنے معاشرے کی صحت مند نشوونما کےحوالے سے غذائی ضروریات پوری کرنے کےلئے قدرتی طریقہ کار اپناناہوگا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے بچوں میں غذائی قلت پرقابو پانے اور آبادی میں اضافہ کی روک تھام کی ضرورت کی اہمیت اجاگرکرتے ہوئے کہا کہ ، ملک کو صحت مند اورخوشحال بنانے کیلئے ہمیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے جبکہ میڈیا معاشرے میں سماجی برائیوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  مزید کہا کہ 29 فیصد بچے مطلوبہ وزن سے کم ہیں جبکہ 10 فیصد بچوں کا وزن مقررہ معیارسے زائد ہے،54 فیصد بچے خون کی کمی اور63 فیصد بچے وٹامن ڈی کی کمی کا شکارہیں، ہمیں اپنے رہن سہن کا جائزہ لینا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر