پاکستان کے دورے پر آئے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کرتار پور پہنچ گئے ہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیرکرام اور وزیرمذہبی امور نورالحق قادری بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔
انتونیو گوتریس کی کرتارپورآمد کے موقع پر انہیں کرتارپور راہداری منصوبےپربریفنگ دی گئی ،جس میں سکھ برادری کے مقدس مقام کی تاریخی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو مذہبی مقام کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کروایا گیا جس میں انہوں نے خصوصی دلچسپی لی۔
انتونیو گوتریس کو حکومت پاکستان کی جانب سے کرتارپور کے توسیعی منصوبے سے متعلق بھی تفصیلی آگاہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا آج لاہور میں مصروف ترین دن ہے، انتونیو گوتریس نے صبح لاہور کی لمز یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس سے خطاب کیا پھرکنڈر گارٹن اسکول لاہورمیں بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News