
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ٹیلیفونک رابطے میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ کثیر الجہتی تعلقات کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے او آئی سی رابطہ گروپ کے اہم رکن ہونے کی حیثیت سے، مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی غیر متزلزل اور بھرپور حمایت پر سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کا شکریہ ادا کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ کے مابین، مسئلہ کشمیر کو او آئی سی سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر اجاگر کرنے کیلئے، مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ کا مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر دو طرفہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا گیا ہے۔
دوسری جانب جنوبی کوریا کے لئے پاکستان کی نامزد سفیر ممتاز زھرا بلوچ کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی کوریا میں پاکستان کی سفیر تعیناتی پر ممتاز زہرا بلوچ کو مبارکباد دی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ آپ کی تعیناتی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان کو سفارتی محاذ پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔
وزیر خارجہ نے نامزد سفیر کو پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات کے پیش نظر جنوبی کوریا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی خیال رکھنے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر خارجہ نے ہدایت کی ہے کہ ممتاز زہرا بلوچ، پاکستان اور جنوبی کوریا کے مابین دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News