Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم اورنگزیب تنقید کرنے سے پہلے اپنے اردگرد جھانک لیں ، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

مریم اورنگزیب تنقید کرنے سے پہلے اپنے اردگرد جھانک لیں ، فیاض الحسن چوہان
شہباز شریف اشتہاری

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کو تنقید کرنے سے پہلے اپنے اردگرد جھانک لینا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مریم اورنگزیب کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پر جھوٹی تنقید سے ن لیگ کی نااہلی اور کرپشن چھپ نہیں سکتی۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان   نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا منشور صرف ایک دوسرے کو بچانا ہے۔

فیاض الحسن چوہان  نے یہ بھی کہا کہ کراچی اور سندھ کے گوداموں میں گندم کی خرد برد پی ٹی آئی نے نہیں کی جبکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی رہنما کے گودام سے ذخیرہ شدہ گندم کی 65 ہزار بوریاں برآمد ہوئیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان   نے مزید کہا کہ حکومت کی بروقت کاروائیوں سے ہی آٹا بحران کو پھیلنے سے روکا جا سکا جبکہ وزیرِ اعظم عمران خان نے بروقت فیصلہ کرتے ہوۓ شوگر ایڈوائزری کونسل بنا دی ہے، شوگر کی برآمدات پر پابندی سے بھی بحران کو قابو کرنے میں مدد ملے گی۔

Advertisement

عمران خان استعفٰی دے کر ہی قوم کو فوری ریلیف دے سکتے ہیں

واضح رہے اس سے قبل ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے  وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کے دوستوں کی چوری نے جہانگیر ترین کو امیر ترین اور ملک کو مہنگا اور غریب ترین کر دیا۔

مریم اورنگزیب نےکہا تھا کہ عمران صاحب نااہل ترین، نالائق ترین اور کرپٹ ترین ٹولے کی وجہ سے سولہ ماہ میں ملک مہنگا اور غریب ترین ہو گیا ہے اور اب عمران خان استعفٰی دے کر ہی قوم کو فوری ریلیف دے سکتے ہیں ،قوم کو ریلیف اب ان کے گھر جانے سے ہی مل سکتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران صاحب عوام کو ریلیف دینا ہے تو جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں سے کتنی چینی برآمد ہوئی، تلاشی لیں۔ 24 گھنٹے گزر گئے لیکن اب تک جہانگیرترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی تلاشی نہیں لی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
کراچی: سنار سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر