Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم مان لیں کہ وہ نااہل اور سلیکٹڈ ہیں، بلاول بھٹو زرداری

Now Reading:

وزیراعظم مان لیں کہ وہ نااہل اور سلیکٹڈ ہیں، بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلزپارٹی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم مان لیں کہ وہ نااہل اورسلیکٹڈ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت آنےکےبعدمہنگائی اوربےروزگاری میں بہت اضافہ ہوا، مہنگائی سےہرطبقہ پریشان ہے۔

بلاول بھٹوزرداری نے  اپنے  بیان میں کہا کہ ایوان میں چھوٹے وزیر بیٹھےہیں، اہم ایشوز پر بات ہورہی ہے، پارلیمنٹ میں سینئر وزیر ہی موجود نہیں ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی آئی ایم ایف ڈیل کے بعد پاکستان کی معیشت پاکستان کی نہیں رہی ،ماضی میں قرض لینےپرخودکشی  کرنے کی بات کی گئی، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ ہےحکومت نے15ماہ میں 11ہزارارب قرض لیا۔

Advertisement

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دالوں کی قیمتوں میں 83فیصد اضافہ ہو ا جبکہ ٹماٹرکی قیمت میں 158فیصد اضافہ ہوا، یہ میرانہیں حکومت کے ادارہ شماریات کا ڈیٹا ہے۔

کراچی تجاوزات: سندھ حکومت کا بلاول بھٹو کے زیر صدارت ہنگامی اجلاس

بلاول بھٹو زردارکا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم کہاکرتےتھےمہنگائی بڑھتی ہےتوحکومت کرپٹ ہوتی ہے جبکہ ادارہ شماریات کی رپورٹ یہی کہتی ہے کہ مہنگائی اوربےروزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی پاکستان کا کامیاب پروگرام ہے جس کی دنیا میں پہچان ہے، بی آئی ایس پی سے 9 لاکھ لوگوں کو نکالا گیا تاریخ یاد رکھے گی۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے  یہ بھی کہا کہ احساس کے نام پر موجودہ حکومت شہیدوں کے کام کا کریڈٹ لینا چاہتی ہے، احساس کے نام پر مذاق کیا جارہا ہے، بجٹ پیش کیا گیا تو کہا تھا یہ عوام کے معاشی حقوق پر حملہ ہے، حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے عوام کے معاشی حقوق کی حفاظت کرے۔

Advertisement

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  مزید کہا کہ عوام کے حقوق پر سودے بازی کرنے سے مسائل بڑھتے ہیں، 7 ماہ میں تقریباً 400 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال ہے، حکومت کی معاشی پالیسیاں عوام دشمن ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر