
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے تحفظات دور کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر شفقت محمود نے ملاقات کی ، جس میں شفقت محمودنے وزیر اعظم کو ق لیگ کے تحفظات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ مسلم لیگ ق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین والی کمیٹی کی بحالی چاہتی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر شفقت محمود نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ق کو یقین دہانی کروائی ہے اتحادیوں سے کیے وعدے پورے کریں گے ۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ کمیٹیوں کا مقصد اتحادیوں سے مسلسل رابطے میں رہنا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے شفقت محمود سے مزید کہا کہ اتحادیوں سے کیے وعدے پورے کر کے ان کےتحفظات دور کریں گے۔
تمام مدارس کی رجسٹریشن لازمی ہے، شفقت محمود
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا تھا کہ نصاب تعلیم کو ازسرنو ترتیب دینے کی کوشش جاری ہے جس کے مطابق پورے ملک میں یکساں نصاب تعلیم ہوگا۔
محمود کا کہنا تھا کہ تمام مدارس وفاقی وزارت تعلیم کےساتھ منسلک ہوں گے اس لئے تمام مدارس کی رجسٹریشن لازمی ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا مزید کہنا ہے کہ مدارس کے بچوں کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا جبکہ وزارت کی جانب سے رجسٹرڈ مدارس کی بھرپور معاونت کی جائیگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News