Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام پر پڑنے والے بوجھ میں کمی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان

Now Reading:

عوام پر پڑنے والے بوجھ میں کمی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان
توانائی

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں نقصانات کا روکنا اور عوام پر پڑنے والے بوجھ میں کمی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے معروف ایڈوائزری اور کنسلٹنٹ کمپنی میکنزی کے گلوبل منیجنگ ڈائریکٹر کیون سنیدرسے ملاقات کی۔

ملاقات میں حکومتی شعبے میں اخراجات میں کمی لانے اور سرکاری پیسے کے استعمال میں کفایت شعاری اور اسکا بہترین استعمال یقینی بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفد نے وزیرِ اعظم کو مختلف شعبوں میں منصوبہ بندی اور انتظامی امور میں فراہم کی جانے والے تجاویز، آراء اور معاونت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس   موقع پر  کیون سنیدر نے وزیرِ اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا  کہ میکنزی کمپنی گذشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں خدمات سرانجام دے رہی ہے جبکہ  پالیسی سازی مختلف شعبوں میں موثر پالیسی سازی کے ضمن میں اپنی ماہرانہ رائے اور تجاویز مختلف اداروں کو فراہم کرتی رہی ہے تاکہ عوامی مفاد پر مبنی پالیسیوں کی تشکیل اور بہتر انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیرِ اعظم نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح کاروبار میں سہولت کاری اور سیاحت کا فروغ ہے ، ماضی میں حکمران طبقے نے اپنے مفادات کے لئے کرپشن کی اور اداروں کو کمزور کیا گیا جبکہ سول اداروں کے کمزور ہونے سے کرپشن اور عوام کی تکالیف میں اضافہ ہوا جس کے باعث حکومت کی جانب سے عوامی مفادات کے تحفظ کی صلاحیت متاثر ہوئی۔

Advertisement

 عمران خان نے  یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی معاشی صورتحال کے تناظر میں کاروباری طبقے کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے تاکہ کاروبار میں آسانیاں پیدا ہوں اور معاشی عمل تیز ہو جس سے سماجی و معاشی ترقی ممکن بنائی جا سکے۔

ریلوے کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے، وزیراعظم

سیاحت پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے بے شمار مواقع موجود ہیں، سیاحت کے فروغ سے جہاں زرمبادلہ کمانے میں مدد ملے گی وہاں نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ خصوصاً انفراسٹرکچر کے قیام اور مقامی اقدار کے مطابق سیاحت کا ماحول اور سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے میکنزی کی جانب سے فراہم کی جانے والی ماہرانہ رائے کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

 وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں ماضی کے حکمرانوں کی بدانتظامیوں اور ناقص منصوبہ بندی کا سارا بوجھ عوام کو برادشت کرنا پڑ رہا ہے، توانائی کے شعبے میں مختلف مد میں ہونے والے نقصانات کو روکنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ان شعبوں میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ بہترین طرز عمل اور زمینی حقائق کو مد نظر رکھ کر مرتب کی جانے والی سفارشات کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

Advertisement

اس موقع پر  وزیر اعظم کے مشیر محمد شہزاد ارباب، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم خان جھگڑا، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سید ذوالفقار حیدر گیلانی بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر