
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت تاجربرداری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تاجربرداری اور صنعت کاروں پر مشتمل پیاف کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل سے باخبر ہے اور ان کے مسائل کے حل کےلئے پہلے ہی کام ہو رہا ہے ۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان بزنس کمیونٹی کی بدولت ہی ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے ، جب تک بزنس کمیونٹی مطمئن اور پرسکون نہیں ہو گی ہماری معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ حکومت معیشت کو ٹریک پر لانے کےلئے دن رات کوشاں ہے۔
اس موقع پر پیاف کے چیئرمین میاں نعمان کبیر نے کہا کہ تاجربرادری مشکلات کے باوجود ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
نعمان کبیرنے کہا کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس ہر انڈسٹری کے لئے لگانا بہت مشکل ہے اس لیے حکومت اس سلسلے میں صنعتوں کے ساتھ تعاون کرےجبکہ لیبر کی آسانی کے لیے انڈسٹریل سٹیٹس میں پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جائیں اور تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔
سابق وائس چیئرمین پیاف خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا کہ کاسٹ آف ڈﺅنگ بزنس میں اضافے کے باعث صنعتکار کافی پریشان ہیں، برآمدات کو بڑھانے کےلئے پالیسیز کو ری ایڈریس کیا جائے۔
وفد میں میاں نعمان کبیرکے ساتھ خواجہ شاہ زیب اکرم، غلام سرور ملک، میاں محمد نواز، ملک احد امین، نعیم حنیف، ارشد بھٹی، سیکرٹری پیاف عبد الصبور شیخ و دیگر ممبران شامل تھے۔
گورنر پنجاب سے نیپال کی سفیر کی ملاقات
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی گورنر پنجاب کی زیر صدارت سوشل ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں ممبرسوشل کمیٹی سعد نذیر اور دیگر تمام ارکان سوشل ویلفیئر کمیٹی نے شرکت کی۔
اجلاس میں پنجاب کی عوام کے مسائل کے حوالے سے بھر پور گفتگو ہوئی اجلا س کا بنیادی ایجنڈا غریب نوجوان جوڑوں کی شادی کی تقریب کا انعقاد کرنا اور ان کے لئے جہیز کی فراہمی کو ممکن بنانا تھا تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں ۔
دوران اجلاس گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا تھا کہ سوشل ویلفیئر کمیٹی کی مدد سے عام عوام کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News