
پاکستانی سفارتخانے کے دو رکنی عملے نے ووہان میں موجود پاکستانی طلبہ سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے سے دو رکنی خصوصی ٹاسک فورس نے ووہان شہر کا دورہ کیا اور کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پاکستانی طلبہ سے ملاقات کی اور ان کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تازہ معلومات حاصل کیں۔
https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1229666785760247808
ٹاسک فورس کے ارکان نے چار جامعات میں پاکستانی طلبہ اور وہاں کے انتظامی عملے سے بھی ملاقات کی۔
ان چاروں جامعات میں تمام طلبہ محفوظ اور صحت مند ہیں اور ان کی بہتر دیکھ بھال کی جارہی ہے۔
کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے تمام طلبہ کو فوری اور بہتر علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی۔
گوانگ ژوشہر میں تین پاکستانی طلبہ اور ووہان میں ایک پاکستانی طالبعلم کورونا وائرس سے متاثر ہواتھا جو اب مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News